پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون وزیر داخلہ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر آج کل داخلی مسائل کا شکار ہیں، ان کی کابینہ کے کئی وزرا پالیسیوں سے اختلاف کی وجہ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کیئر اسٹارمر نے کئی وزرا کے قلمدان تبدیل اور نئے وزرا کو شامل کیا ہے۔
کابینہ میں ردو بدل کے باعث وزیر داخلہ یویٹ کوپر کو وزارتِ خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ جب کہ ان کی جگہ شبانہ محمود وزیر داخلہ ہوگئی ہیں۔
حکمران لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمان شبانہ محمود برطانوی حکومت میں وزیرِ داخلہ کا قلمدان سنبھالنے والی پاکستانی نژاد پہلی مسلمان خاتون بن گئی ہیں جو برطانیہ کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔
شبانہ محمود 1980 میں برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق آپاکستان کی زیرانتظام کشمیر کے علاقے میرپور سے ہے۔
مسلمان ہونے کے باوجود انہوں نے فلسطین کے حق میں کام کرنے والی تنظیم کے خلاف ایکشن کا عزم دہرایا ہے۔