اہم ترین

سلمان خان برے انسان اور غنڈے ہیں: دبنگ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کا الزام

بالی ووڈ ہدایات کار ابھینو کشیپ نے کہا ہے کہ میگا اسٹار سلمان خان ایک برے انسان اور غنڈے ہیں۔

بالی ووڈ کے سلطان کہے جانے والے سلمان خان کی کامیاب ترین فلم دبنگ کے ہدایت کار ابھینو کشیپ نے سپر اسٹارک پر ذاتی نوعیت کے حملے کئے ہیں۔

اسکرین نامی بھارتی انٹرٹینمنٹ نیوز ویب سائیٹ کے دوران ابھینو کشیپ نے کہا کہ سلمان کبھی بھی اپنے کردار اور فلم کے ساتھ منسلک نہیں ہوتے۔ انہیں اداکاری میں بھی دلچسپی ۔ گزشتہ 25 برسوں سے وہ فلم سیٹ پر آ کر ایک احسان کرتے ہیں۔

ہدایتکار نے کہا کہ سلمان خان درحقیقت ایک غںڈے ہیں۔ وہ بدتمیز اور برے گندے انسان ہیں۔ یہ سب انہیں دبنگ سے پہلے معلوم نہیں تھا۔

دبنگ کو کافی پسند کیا گیا تھا. اس فلم سے سوناکشی سنہا نے ڈیبیو کیا تھا. فلم میں ملائیکا اروڑا کا آئٹم نمبر تھا. ارباز خان نے اسے پروڈیوس کیا تھا. فلم میں سونُو سوڈ ولن کے رول میں تھے. ڈیمپل کپڑیا، اوم پوری، انوپم کھیر اور مہیش مانجریکر جیسے ستارے بھی تھے. اس فلم کے دو اور پارٹ آ چکے ہیں. پہلا پارٹ 2012 میں ریلیز ہوا تھا. جبکہ دوسرا پارٹ 2019 میں ریلیز ہوا تھا.

پاکستان