پاکستان میں ڈیٹنگ ایپس زیادہ مقبول نہیں لیکن دنیا کے دیگر ممالک میں یہ جوڑوں کے ملاپ کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی ہیں۔ ایسی ہی ایک ایپ سیٹچ بھی ہے جو اے آئی کی بنیاد پر سوائپ فارمولہ پوری طرح بدلنے کا دعویٰ کرتا ہے۔
سیٹچ میں رجسٹر ہونے کے لئے صارفین ٹیکسٹ یا وائس کے ذریعے تقریباً 50 سوالات کے جوابات دیتے ہیں، ، تاکہ ان کی بنیادی معلومات سے کہیں زیادہ سمجھ حاصل ہو سکے۔ اس کے بعد اے آئی انہیں منتخب کردہ لوگ تجویز کرتا ہے اور اگر دونوں تیار ہوں، تو وہ اے آئی کے ساتھ گروپ چیٹ میں شامل ہو جاتے ہیں۔ تاکہ ابتدائی گفتگو بغیر جھجک کے ہو سکے۔ ڈیٹس کے بعد کا فیڈبیک بھی سسٹم میں استعمال ہوتا ہے، جس سے مستقبل میں بہتر جوڑے مل سکنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
سیٹچ کا کہنا ہے کہ اس کی پروفائل بہت تفصیلی ہوتی ہے، لارج لیگویج ماڈیولز کا استعمال کرتے ہوئے یہ 75 سے زائد معاملات جیسے اقدار، طرز زندگی اور مقصد حیات کا مطالعہ کرتا ہے۔
ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے صارفین کی پروفائل کی جانچ عملہ خود کرتا ہے تاکہ معیار اور حفاظت برقرار رہے۔ تاہم یہ ایپس صرف ان ہی لوگوں کے لئے ہے جو معاوضے کی ادائیگی کرنا پسند کریں گے۔ یعینی یہاں مفت میں کچھ بھی نہیں۔