اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے اندرونی اور بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح بار 77 ہزار888 ارب روپے سے بھی بڑھ گیا۔۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی قرضوں کامجموعی حجم ایک سال میں68 ہزار 914 ارب سے بڑھ کر 77 ہزار 888ارب روپے ہوگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں 13 اور ایک ماہ میں 2.4 فیصد بڑھے۔
پاکستان کا اندرونی قرض ایک سال میں 47 ہزار 160 ارب روپے سے بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے ہوگیا، جون 24ءسےجون25ء تک مقامی قرضےایک سال میں 15.5 فیصد اور ایک ماہ میں 1.9 فیصد بڑھے
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں مقامی قرضے 53 ہزار 460 ارب روپے سے 54 ہزار 471 ارب روپے ہوگئے۔ حکومت کے مقامی قرضوں میں ایک سال میں 7 ہزار 311 ارب روپے کا اضافہ ہوا
اسی طرح ملک پر بیرونی قرضے سالانہ 7.6فیصد بڑھ کر21 ہزار 754ارب روپےسے 23 ہزار417 ارب روپے ہوگئے۔











