ٹی وی اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے 9 سال بعد ان کی اور ان کے شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سارہ منیر کا کہنا ہے کہ محسن طلعت سے ان کی شادی 9 برس چلی ۔ ان کا بڑا بیٹا چھ سال جب کہ چھوٹا چار سال کا ہے۔
سارہ منیر کے مطابق انہوں نے رئییلٹی شو تماشا کے سیزن 4 میں شرکت سے چند ہفتوں پہلے ہی طلاق لی۔ اس وقت وہ ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں، وہ ذہنی طور پر بھی بہت پریشان تھیں، اس لیے سکون ان کے لیے ضروری تھا۔
ان کا کہناتھا کہ اولدا ہمیشہ اپنی ماں سے چپکی رہی ہے۔ وہ کبھی اپنے بچوں سے ایک دن کے لئے بھی الگ نہیں ہوئیں۔اس لئے تماشا میں شرکت کرنا خود ان کے لئے بھی بڑا چیلنج تھا ۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی محسن سے شادی محبت کا نتیجہ تھی۔ دونوں کا تعلق 20 سال پر محیط رہا، ان کی سابق شوہر محسن طلعت سے ملاقات اُس وقت ہوئی جب وہ صرف 17 سال کی تھیں اور محسن کی عمر 27 سال تھی۔ ان 20 سالوں کے دوران انہوں نے 9 برس بحیثیت میاں بیوی گزارے۔ْ