روہت شرما ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ فارمیٹ میں تو بھارتی ٹیم کے کپتان نہیں رہے تھے لیکن اب انہیں ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹادیا گیا۔
بھارت کرکٹ بورڈ نے شبمن گل کو بھارت کا نیا ون ڈے کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو روہت شرما کی جگہ لیں گے، اور وہ 19 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے روہت شرما کو بیٹر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اور وہ ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر مارچ میں 2025 چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سابق بھارتی فاسٹ بولر اجیت اگرکر کی سربراہی میں سلیکشن پینل نے بتایا کہ کپتانی کی تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ سلیکٹرز چاہتے تھے کہ شبمن گل 2027 کو جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں شیدول ورلڈ کپ سے پہلے اچھی طرح سے سیٹ ہو جائیں۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ اگرکر نے بھارت کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سئیکیا کے ساتھ مل کر کیا۔
شبمن گل اب ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان جب کہ ٹی 20 فارمیٹ میں نائب کپتان ہیں۔











