گوگل نے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی اپنا اے آئی بیسڈ کنورسیشنل سرچ فیچر “گوگل سرچ لائیو” باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو بیک وقت وائس، کیمرہ اور ٹیکسٹ کے ذریعے سوالات پوچھنے اور فوری جوابات حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
گوگل سرچ لائیو کی خاص باتیں کیا ہیں؟
گوگل سرچ لائیو دراصل گوگل کا جدید ترین سرچ تجربہ ہے، جو جیمنئی کی اے آئی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ یہ ٹیکنالوجی گوگل کے پروجیکٹ آسترا پر مبنی ہے، جو اسے انتہائی ذہین اور مفید بناتی ہے۔
کیمرے کے ذریعے سوال: یہ فیچر صارفین کو اپنے کیمرے کے ذریعے اے آئی کو کوئی چیز دکھانے اور اس کے متعلق سوال پوچھنے کی اجازت دیتا ہے۔
بصری سیاق و سباق : یہ سسٹم آپ کے بولے گئے سوالات کو سننے کے ساتھ ساتھ بصری سیاق و سباق کو بھی سمجھتا ہے۔
فوری جامع جواب: یہ فیچر ٹیکسٹ، وائس اور تصاویر کو ملا کر فوری اور جامع جوابات فراہم کرتا ہے۔
گوگل سرچ لائیو کو استعمال کرنے کا طریقہ
اگر آپ اس نئے اور دلچسپ فیچر کو استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں، تو یہ آسان اقدامات فالو کریں:
ایپ کھولیں: سب سے پہلے اپنے فون میں گوگل ایپ کھولیں۔
لائیو بٹن پر ٹیپ کریں: سرچ فیلڈ کے نیچے موجود نئے “لائیو” بٹن پر ٹیپ کریں یا گوگل لینس کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کریں۔
سوال پوچھیں:
آپ اپنا جواب حاصل کرنے کے لیے بول سکتے ہیں۔
آپ ٹائپ کر سکتے ہیں۔
یا آپ اپنے کیمرے کو کسی چیز (جیسے کوئی کھانے کی ڈش، ٹول یا تاریخی عمارت) پر پوائنٹ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کوئی کھانے کی ڈش بنا رہے ہیں، تو آپ پوچھ سکتے ہیں کہ “تمام اجزاء کو ترتیب وار کیسے ڈالنا ہے؟” AI فوری طور پر ایک مکمل طریقہ اور ساتھ ہی فالو اپ اقدامات بھی تجویز کرے گا۔
صارفین فی الحال لیبز میں اے آئی موڈ کے تجربے کے ذریعے اس میں شامل ہو سکتے ہیں، اور جلد ہی اس کی بڑے پیمانے پر دستیابی کی امید ہے۔











