اہم ترین

گووندا کا اہلیہ سنیتا اہوجا سے طلاق کی خبروں پر بیان

بالی وڈ اداکار گووندا نے بالآخر اپنی شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ تقریباً چالیس سالہ ازدواجی رفاقت رکھنے والے گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا اہوجا کے بارے میں کچھ عرصے سے علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔

او ٹی ٹی ٹاک شو ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوِئنکل میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے واضح الفاظ میں کہاکوئی ہمیں الگ نہیں کر سکتا۔ سنیتا بچوں کی طرح ہیں، لیکن انہیں جو ذمہ داریاں دی گئیں، انہوں نے انہیں بخوبی نبھایا۔ ان کی کہی بات کبھی غلط نہیں ہوتی، بس وہ اکثر وہ باتیں کہہ دیتی ہیں جو شاید نہیں کہنی چاہئیں۔

گووندا نے طویل شادی کے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرد اور عورت دنیا کو مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔مرد گھر چلاتے ہیں، لیکن عورتیں گھر کا جذباتی نظام سنبھالتی ہیں۔ وہ صبر، احساس اور محبت سے رشتے کو جوڑے رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد مرد، ماں کا سہارا کھونے کے بعد اپنی بیوی پر جذباتی طور پر زیادہ انحصار کرنے لگتے ہیں، جو رشتے کو گہرائی اور مضبوطی عطا کرتا ہے ۔ چاہے اس میں وقتی غلط فہمیاں ہی کیوں نہ آئیں۔

گووندا نے کہا کہ محبت وقت کے ساتھ ساتھ پختہ ہوتی ہے۔ شریکِ حیات وقت کے ساتھ خود کو بدلتے ہیں، ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ یہی رشتے کی اصل خوبصورتی ہے۔

پاکستان