لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کہتے ہیں کہ بھارت کو اس کے رویے کی وجہ سے ایشیا کپ ٹرافی دینی ہی نہیں چاہیے۔
کراچی میں پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی لانچنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ایشیا کپ میں جو ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری نریندر مودی پر عائد ہوتی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات اچھی تھی، اب مودی پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں رکھنا چاہتا۔ نریندر مودی کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز کی پوری دنیا بدنامی ہوئی ۔ مودی کو مستقبل میں ان ہی کے لوگ برا بھلا کہیں گے۔
لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ کرکٹ ہر ایک کےلئے ایک جیسی ہے ۔ کرکٹ میں ان لوگوں کو لانا چاہیے جن کو کرکٹ کی معلومات ہو۔











