اہم ترین

بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بالی ووڈ اور بھارتی ٹیلی ویژن کے کامیڈی اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ستیش شاہ طویل عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور گردے فیل ہونے کے باعث ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔

مشہور پروڈیوسر اور آئی ایف ٹی ڈی اے چیف اشوک پنڈت نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ستیش شاہ اب نہیں رہے۔ وہ میرے بہت اچھے دوست تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں دادر کے شیو اجی پارک میں واقع ہندو جا اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ستیش شاہ نے اپنی زندگی کے پانچ دہائیوں پر محیط کیریئر میں کامیڈی، کردار نگاری اور ٹی وی کے یادگار رولز کے ذریعے انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی۔

ان کی فنی زندگی میں ٹی وی سیریز “یہ جو ہے زندگی”، “سرکَس” اور فلمیں جیسے “میں ہو نا”، “ہم آپ کے ہیں کون” سمیت درجنوں کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔ ان کے انتقال پر بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں “کامیڈی کا استاد” قرار دیا۔

پاکستان