بالی ووڈ کے ہی مین یعنی دھرمیندرا کا رواں برس 24 نومبر کو انتقال ہو گیا تھا۔ لیکن بھارتبھرمیں اب بھی انہیں خراج تحسین پیش کرنےکےلئے تعزیتی تقاریب کا اہتمام کیاجارہا ہے۔۔
گزشتہ روز نئی دہلی میں دھرمیندرا کے لئے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی اہلیہ ہیما مالینی اور بیٹیوں ایشا دیول اور آہنا دیول نے شرکت کی۔
ہیما مالینی اپنے آنجہانی شوہر کو یاد کرکے جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرمیندرا کے ساتھ انہوں نے کئی فلموں میں کردار ادا کیا۔ وہ ان کی زندگی کے ساتھی بن گئے۔ ہماری محبت سچی تھا، اسی لیے ہم میں کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کی ہمت تھی اور ہم دونوں نے شادی کی۔ وہ ایک بہت ہی اچھے ساتھی بنے۔ وہ ان کی زندگی میں مضبوط ستون بن کر ہر قدم پر کھڑے رہے۔
ہیما مالنی نے کہا کہ دھرمیندرا نہ صرف ایک عظیم اداکار تھے بلکہ شاعری اور تحریر میں بھی دلچسپی رکھتے تھے۔ مشکلات میں بھی اپنے جذبات کو شاعری کے اسلوب میں ڈھالتے رہے۔
ہیما مالنی نے مزید بتایا کہ دھرمیندرا چاہتے تھے کہ ان کے مداح ان کی شاعری پڑھیں اور ان کی تحریر کو محسوس کریں۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنی اردو شاعری کی ایک کتاب شائع کریں، لیکن وہ اسے مکمل نہیں کر پائے۔











