اہم ترین

15 درہم کے لاٹری ٹکٹ نے پاکستانی کو راتوں رات ارب پتی بنادیا

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے ایک پاکستانی شہری نے 15 درہم کے لاٹری ٹکٹ سے ڈیڑھ کروڑ درہم جیت لئے۔

یورپی اور امریکی ممالک کے طرح یو اے بھی کئی اقسام کی لاٹری ٹکٹس کا اجرا کرتا ہے۔ جس کی مدد سے ناصرف مقامی بلکہ تارکین وطن کو بھی لاکھوں درہم جیتنے کے مواقع ملتے ہیں ۔ اب تک ان لکی ڈراز اور ریفل اسکیموں کے ذریعے سیکڑوں افراد لکھ پتی اور کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

محمد انعام نامی پاکستانی شہری یو اے ای کی ریاست ابو ظہبی میں گزشتہ کچھ برسوں سے ایک نجی کمپنی میں بطور فنانس آڈٹر کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں۔
اسی سوچ کے تحت انہوں نے امارات ڈرا نامی اسکیم کا 15 درہم کا ایک ٹکٹ خریدا جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 1150 روپے کی لگ بھگ ہے۔ قرعہ اندازی میں انعام نے ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری اپنے نام کرلی ۔ جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 15 کروڑ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔

مقامی اخبار کو انٹریو میں انعام نے بتایا کہ انہیں فون پر لاٹری نکلنے کی اطلاع دی گئی تو یقین نہیں آیا۔ وہ اسے کسی جاننے والے کی شرارت سمجھے ۔ لیکن پھر انہیں احساس ہوا کہ یہ فون کال درست تھی۔

پاکستانی شہری کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے انعام پر وہ اللہ کا شکر اداکرتے ہیں اور رواں برس ہی حج پر جائیں گے، جس کے بعد فیملی کے لیے کار خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان