اہم ترین

منا بھائی 3 کب بنے گی؟؟ راج کمار ہیرانی نے بڑی بات کردی

بالی ووڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی اپنے موضوع اور جاندار اداکاری کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے لیکن مداحوں کی ان کی فلم منابھائی 3 کا انتظار ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بھی اب خاموشی توڑ دی ہے۔

راج کمار ہیرانی نے بطور ہدایت کار اپنے کیرئیر کا آغاز منا بھائی ایم بی بی ایس سے کیا تھا۔ اس فلم نے سنجے دت، ارشد وارثی اور جمی شیرگل جیسے اداکاروں کے کیرئیر کو نئی سمت دی تھی۔

منابھائی سیریز ہی کی دوسری فلم لگے رہو منا بھائی نے بھی ریکارڈ کامیابی سمیٹی۔ مداھوں کو کئی برسوں سے اس فرنچائز کی تیسری فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔

حال ہی میں راج کمارانی ہیرانی نے اپنے ایک انٹرویو میں منا بھائی ایم بی بی ایس کے تیسرے حصے کے جانب اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منا بھائی فرنچائز کی پچھلی دو فلمیں بہت اچھی تھیں۔ آج تک میرے پاس 5 نامکمل اسکرپٹ ہیں، اس وقت تک منا بھائی 3 نہیں بناؤں گا۔جب تک اسے پچھلی دونوں سیریز سے منسلک نہیں کردیتا۔

راج کمار ہیرانی نے کہا کہ اگرچہ میں اس فرنچائز میں ایک اور فلم بنانے کے لیے بہت پرجوش ہوں لیکن میں نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ میں اس میں کب کام کروں گا۔ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ہاں، میرے پاس ایک کہانی ہے، جو میرے خیال میں بنائی جا سکتی ہے۔ میں واقعی میں اسے بنانے کا سوچ رہا ہوں۔

پاکستان