اہم ترین

امریکی گلوکارہ پاؤلا عبدل کا پروگرام پروڈیوسر پر جنسی زیادتی کا مقدمہ

امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ پاؤلا عبدل نے معروف ٹی وی شو امریکن آئیڈل کےپروڈیوسر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پاؤلا عبدل کی جانب سے پروگرام پروڈیوسر نائیجل لیتھگو کے خلاف لاس اینجلس کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت میں جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق 74 سالہ لیتھگو نے 60 سالہ پاؤلا عبدل کے ساتھ اس وقت جسمانی بدسلوکی کی، جب وہ لیتھگو کی سیریز میں بطور جج خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پاؤلا عبدل کا الزام ہے کہ لیتھگو نے 2000 کی دہائی میں امریکن آئیڈل کے ابتدائی سیزن جب کہ دوسری بار 2015 میں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ سو یو تھنک یو کین ڈانس سے منسلک تھیں۔

امریکی گلوکارہ نے الزما لگایا کہ لیتھگو نے ناصرف انہیں بلکہ ان کی اسسٹنٹ کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کی۔وہ پہلے سامنے نہیں آئی کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ کہیں اس بات کو عیاں کرنے پر انہین نوکری سے نہ نکال دیا جائے گا۔

پاکستان