اہم ترین

ڈسپلن کا پاٹ پڑھانے والے پروفیسر کی لیٹ آنے پر پرواز چھوٹ گئی

قومی کرکٹ ٹیم میں پروفیسر کی عرفیت سے مشہور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کھلاڑیوں کو ڈسلپن کا پاٹ پڑھاتے ہیں لیکن دیر سے پہنچنے پر خود ہی میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے ایئر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق اسٹار آل رآنڈر محمد حفیظ آج کل ٹیم ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

پروفیسر کی عرفیت سے مشہور حفیظ کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا پاٹ پڑھاتے ہیں۔ پریکٹس میچ کے دوران عبداللہ شفیق پر ڈریسنگ روم میں سونے کے جرم میں 500 ڈالر کا بھی جرمانہ لگاچکے ہیں۔

حفیظ خود کتنا نظم و ضبط کے پابند ہیں ۔ اس کا اندازہ اس بات لگاسکتے ہیں کہ انہیں گزشتہ روز میلبرن سے سڈنی ٹیم کے ساتھ جانا تھا لیکن وہ اور ان کی اہلیہ ایئرپورٹ تاکٰر سے پہنچے۔

اب آسٹریلین پائلٹ پاکستانی تو ہیں نہیں کہ ایک فون یا بھائی بندی میں پرواز روک دیں ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی فلائٹٹ چلی گئی اور دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔ اور قومی ٹیم نے پریکٹس تاخیر سے شروع کی۔۔

پاکستان