اہم ترین

ہمارے لئے انتخابات لڑنا مشکل لیکن الیکشن وقت پر ہی ہونے چاہییں، عمران خان

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے لیے الیکشن لڑنا مشکل کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود الیکشن بروقت ہونے چاہیے۔

بی بی سی کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن ملکی معیشت اور سیاسی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

اس موقع پر عمران خان نے بین الاقوامی جریدے ’دا اکانومسٹ‘ میں چھپنے والی اپنی تحریر کے بارے میں کہا کہ وہ اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔میں نے کالم لکھ کر نہیں بھیجا بلکہ زبانی لکھوایا تھا۔ آئندہ ہفتے میری ایک تقریر بھی سوشل میڈیا پر آ جائے گی۔ آج کل مصنوعی ذہانت کا زمانہ ہے۔

پاکستان