پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کے بعد سابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے بھی اپنے عہدے سے استفعیٰ دے دیا ہے۔۔
ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ ایک شاندار باب کو بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتےھ پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔
Bohat Bohat Shukriya 🇵🇰 pic.twitter.com/n0k0pagdtb
— Grant Bradburn (@Beagleboy172) January 7, 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق انتظامیہ نے گرانٹ بریڈبرن کو گزشتہ مئی میں دو سال کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی اور پی سی بی میں انتطامیہ کی تبدیلی کے بعد انہیں، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کو لاہور نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔
اینڈریو پیوٹک نے عہدہ چھوڑ کر افغانستان کا بیتنگ کوچ بننے پر ترجیح دی جب کہ شنید یہ ہے کہ مکی آرتھر بھی نوکری چھوڑ رہے ہیں۔