اہم ترین

شوہر نے 3 بیٹوں کے بعد بیٹی کی خواہش پوری نہ کرنے پر بیوی کو گھر سے نکال دیا

ہمارے معاشرے میں عام طور پر لڑکا پیدا نہ ہونے پر عورت کو مجرم گردانا جاتا ہے ۔ بعض اوقات تو عورت کو طلاق بھی دے دی جاتی ہے لیکن بھارتی شہر آگرہ میں بیٹی کیلیے مزید بچے نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک شخص کے 3 بیٹے ہیں لیکن اسے بیٹی کی شدت سے تمنا ہے۔ مرد اپنی بیوی سے بیٹی کی خواہش میں ۔مزید بچے کی خواہش ظاہر کررہا تھا

بیوی کا کہنا تھا کہ ان کے مالی حالات زیادہ اچھے نہیں۔ اگر چوتھی مرتبہ بھی بیٹی نہ ہوئی تو کیا ہوگا۔ وہ اتنے سارے بچوں کی پرورش نہیں کرسکتے ۔

میاں بیوی میں ناچاقی رہنے لگی اور نوبت لڑائی جھگڑے اور مار پیٹ پر آگئی۔ ایک دن شوہر نے غصے میں بیوی کو گھر سے نکال دیا۔۔

معاملہ سرکاری سطح پر ازدواجی رشتے کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے کام کرنے والے فیملی کونسلنگ سینٹر میں پہنچا۔ جہاں میاں بیوی کو مسلسل سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن دونوں میں سے کوئی بھی اپنے موقف سے ہٹنے کو تیار نہیں ہوا۔ جس پر انہوں نے آگرہ کے شاہ گنج تھانے میں شادی کے خاتمے کے لئے قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

فیملی کونسلنگ سینٹر کے کونسلر امیت گوڑ نے کہا کہ ایک بہت ہی عجیب معاملہ ہے۔ عام طور پر شوہر اپنی بیویوں کو اس لیے چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ بیٹا پیدا نہیں کر پاتے۔اب ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں شوہر نے بیوی کو بیٹی نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا۔ دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر کئی بار کونسلنگ کی گئی۔ لیکن ان کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہ ہوسکا۔جس کے بعد طلاق کے لئے مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیے گئے۔

پاکستان