پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ترقی کا پہیہ جام کردیا تھا، لاہور کو لاوارث بنادیا گیا تھا۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور باقیوں میں فرق ہے کہ وہ بناتا ہے اور باقی اجاڑتے ہیں۔ انشاءاللہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگاؤ , شیر پر ٹھپہ لگاؤ اور ملک کو نواز دو۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے ترقی کا پہیہ جام کردیا تھا، لاہور کو لاوارث بنادیا گیا تھا، آج لاہور کی سڑکوں پر کوئی کوڑا اٹھانے والا نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جتنا ووٹ شیر کو دو گے، جتنی مضبوط حکومت شیر کی بناؤ گے انشاءاللہ اتنی تیزی سے مہنگائی کو کم کریں گے، اتنی تیزی سے آپکے لیے صحت کی سہولیات دینگے , اتنی تیزی سے آپکے لیے تعلیم کی سہولیات دیں گے۔ شیر کو ووٹ دیں تاکہ ترقی کا پہیہ پھر سے چلے۔