اہم ترین

کس کی بیوی نے کس کو مارا، 90 کی دہائی میں سب کو پتہ ہوتا تھا، روینہ ٹنڈن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹندن کا کہنا ہے کہ 90 کی دہائی میں ہمیں سب پتہ ہوتا تھا کہ کس کس کس سے چکر چل رہا ہے اور کس کی بیوی نے کس کو مارا۔

روینہ ٹنڈن کا شمار بالی ووڈ کی 90 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ روینہ 16 سال کی عمر سے ہی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر میں اب تک کئی بڑی فلموں میں کام کیا ہے۔ اب وہ جلد ہی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی سیریز ‘کرما کالنگ’ میں نظر آئیں گی۔اب ایک انٹرویو میں اداکارہ نے گزشتہ دنوں کی یاد تازہ کردی۔

روینہ کی ہٹ فلموں نے انہیں 90 کی دہائی کا اسٹار بنا دیا۔ انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں اور اداکاروں سے بھی ان کی اچھی دوستی تھی۔

اپنے انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ 90 کی دہائی میں موبائل فون، سوشل میڈیا اور لگژری وین جیسی چیزیں نہیں تھیں۔ ایسے میں مشہور اداکاروں کو ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی فنکاروں کی ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ معلوم تھا۔ کیونکہ اس وقت اداکاروں کے درمیان دوستی تھی۔ اس وقت اداکاروں کے درمیان جو تعلق قائم ہوئے وہ اب بھی موجود ہیں۔

روینہ نے کہا کہ 90 کی دہائی میں تفریح ​​کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں تھا۔ تب نہ اسمارٹ فون تھے، نہ لگژری وین۔ اب جیسے ہی اداکار کا شاٹ ختم ہوتا ہے، وہ اپنے فون استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے یاوین میں چلا جاتا ہے۔ اس وقت ہمارے پاس ساتھ بیٹھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ہمیں سب کی زندگی کی کہانیاں معلوم تھیں۔ہم کس ہیرو کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس کا کس کے ساتھ افیئر ہے۔ کس کی بیوی نے کس کو مارا؟ہم ایک دوسرے کے بارے میں سب کچھ جانتے تھے۔ ہم سب دوست ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ مادھوری ہو، نیلم، سونالی یا شلپا۔ ہ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اور میڈیا پر ایک دوسرے کے پروجیکٹس شیئر کرتے ہیں۔

پاکستان