اہم ترین

ورلڈ کپ جیتنا ہے تو ٹیم کو وقت دیں؛ شاہین آفریدی

وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ اگر T20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو اس ٹیم کو وقت دینا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تیسرے ٹی توئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ گراؤنڈ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پہلے باؤلنگ کرنے کا اجتماعی فیصلہ تھا، اگر آپ T20 ورلڈ کپ میں کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں آپ کو اس ٹیم کو وقت دینا ہوگا۔

حارث رؤف کی کیویز کے ہاتھوں بھرپور پٹائی پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب آپ جیت رہے ہوتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ آپ بہترین ہیں، ہارنے پر یہی لوگ کہتے ہیں کہ آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ آج میٹ ہنری نے 50 سے زائد رنز بنائے اور وہ نیوزی لینڈ کے بہترین باؤلر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کبھی کبھی چھوٹے میدانوں پر ایسا ہوتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے اجتماعی طور پر اچھی باؤلنگ نہیں کی۔ حارث کو اچھی گیندوں پر بھی رنز پڑے، لیکن وہ ہمارے بہترین باؤلر ہیں اور وہ بطور فاسٹ بولر پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرتے ہیں۔

کپتان نے ے کہا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہر ممکن امتزاج آزمانا چاہتا ہے۔ ابھی ورلڈ کپ سے پہلے 13 میچز باقی ہیں،۔ ہم نے ٹاپ ڈومیسٹک پرفارمرز کا انتخاب کیا گیا ہے، اس لیے مختلف کھلاڑیوں کو آخرکار چانس ملیں گے۔

پاکستان