اہم ترین

آرنلڈ شیوازنیگر سامان میں گھڑی ظاہر نے کرنے پر جرمن ایئرپورٹ پر گرفتار

ہالی ووڈ اداکار اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر آٓرنلڈ شیوازنیگر کو سامان مٰں گھری ظاہر نہ کرنے پر جرمنی کے ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آرنلڈ شیوارزنیگر کو لاس اینجلس سے میونخ پہنچنے کے بعد تین گھنٹے تک روک کر رکھا گیا۔

ایئرپورٹ پر اداکار کو کسٹم حکام ایک طرف لے گئے اور سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے ایک گھڑی برآمد ہوئی جس کا ذکر انہوں نے کسٹم کے فارم میں نہیں کیا تھا۔گھڑی کی قیمت 26 ہزار یورو (22 ہزار ڈالر) تھی، تاہم وہ اس کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

رپورٹ کے مطابق کسٹم کی جانب سے اداکار پر 35 ہزار یورو کا جرمانہ کیا ہے جس میں سے چار ہزار یورو ٹیکس اور 5000 ہزار یورو براہ راست جرمانے کے ہیں۔

اس موقع پر آرنلڈ شیوازنیگر کو موقع دیا کہ وہ اپنے کریڈٹ کارڈ سے یہ رقم ادا کر دیں تاہم جرمنی قوانین کے مطابق آدھی رقم نقد جمع کرانا ضروری تھی۔ اس لئے ان کے ساتھ اہلکار بینک بھیجے گئے اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں آگے سفر کی اجازت دی گئی۔

جس لگژری گھڑی کی وجہ سے آرنلڈ شیوازنیگر کو ان مسائل کا سامنا کرنا پڑا اس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ سوئس کمپنی نے خصوصی طور پر اداکار کے لیے بنائی تھی۔

ہالی ووڈ سپر اسٹار اسی گھڑی کی نیلامی کے لیے میونخ میں پہنچے تھے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے فنڈ میں بطور عطیہ دینا چاہتے تھے۔

پاکستان