اہم ترین

رات 10 بجے کے بعد انسٹاگرام دیکھنے والے بچوں کو اب خاص پیغام آئے گا

ثبک کمپنی میٹا (Meta ) پر بچوں کو قابل اعتراض مواد سے دور رکھنے کے لئے عالمی سطح پر دباؤ کا سامنا ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف فیچرز بھی لارہا ہے۔ ایسا ہی ایک نیا فیچر انسٹاگرام میں بھی لایاجارہا ہے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق معروف نیوز ویب سائیٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے سوشل میدیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بچوں کے لیے نائٹ ٹائم نجس (Instagram nighttime nudges) نامی فیچر شامل کر رہا ہے۔

یہ فیچر 18 سال سے کم عمر کے صارفین کوایک خصوصی پیغام دکھائے گی جس میں انہیں رات 10 بجے کے بعد پلیٹ فارم سے دور رہنے کو کہا جائے گا۔ اس فیچر کا مقصد بچوں کو رات گئے ایپ استعمال کرنے سے روکنا ہے۔

اس فیچر کے تحت کمپنی رات دس بجے کے بعد انسٹاگرام پر ریلز اور ایکسپلولر دیکھنے والے بچوں کی اسکرین پر ایک پاپ اپ دکھائے گی جس میں (Time for a Break) لکھا ہوگا۔ اس کے ساتھ یہ بھی لکھا ہوگا کہ بہت دیر ہوچکی ہے، اب آپ انسٹاگرام بند کردیں۔

اس قسم کا پیغام صرف بچوں کے اکاؤنٹس یا چھوٹے بچوں کے اکاؤنٹس میں رات 10 بجے کے بعد نظر آئے گا اگر وہ 10 منٹ سے زیادہ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں۔

اسے بند نہیں کیا جا سکتا

بچے اس پاپ اپ میسج کو بند نہیں کر سکتے، جس کا مطلب ہے کہ یہ آپٹ ان یا آؤٹ فیچر نہیں ہے۔ کمپنی خود بخود آپ کو یہ پیغام دکھائے گی جسے صارفین صرف بند کر سکتے ہیں۔

حفاظتی خصوصیات پہلے سے موجود

انسٹاگرام پر پہلے ہی صارف کی حفاظت کے لیے بہت سے فیچر موجود ہیں۔ کمپنی نے اسکرین ٹائم کو کم کرنے کے لیے ایپ میں ٹیک اے بریک، کئیوٹ موڈ (quite ) جیسی خصوصیات فراہم کی ہیں۔ انہیں آن کر کے آپ اپنے اسکرین کا وقت کم کر سکتے ہیں۔

پاکستان