اہم ترین

ناسا کا مریخ پر موجود ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع

خلائی تحقیق سے متعلق امریکی ادارے ناسا کا مریخ پر ان کے ہیلی کاپٹر سے رابطہ منتقطع ہوگیا ہے ۔

ناسا کے بیان کے مطابق مریخ کی فضا میں 2021 سے درجنوں پروازیں کرنے والے ہیلی کاپٹر ’انجینیوٹی‘ نے چند روز قبل ایک اور اڑان بھری تھی لیکن اس دوران ماہرین کا اس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ جس کے بعد سے صؤرت حال غیر یقینی ہے۔

ناسا کے مطابق ’انجینیوٹی‘ نے مریخ پر اترنے کے بعد کم و بیش 72 پروازیں کامیابی کے ساتھ کیں ہیں۔ہیلی کاپٹر اور زمین پر موجود ماہرین کے درمیان رابطے کا کام کرنے والی خلائی گاڑی “پرسیورنس روور” کے ڈیٹا سے متعلق ہوتا ہے کہ آخری پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر نے 40 فٹ اونچی اڑان بھری تھی۔

ناسا کے حکام نے کہا کہ ٹیم دستیاب ڈیٹا کا تجزیہ کر رہی ہے تاکہ ہیلی کاپٹر سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

’انجینیوٹی‘ اور “پرسیورنس روور” فروری 2021 میں مریخ پر اترے تھے۔ اس وقت سے وہ وہاں زندگی کے شواہد تلاش کررہے تھے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران ناسا کو مریخ سے متعلق کئی اہم شواہد ملے ہیں۔

پاکستان