اہم ترین

ہماری حکومت آئے گی تو سب سستا کردیں گے، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت آئے گی، تب سب سستا کردیں گے،

بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ یہاں بہت کچھ بدل گیا ہے، وہ وقت یاد کرو جب میں وزیراعظم تھا، وہ وقت یاد آتا ہے جب ان کے دور میں روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، آج روٹی 4 روپے کے بجائے 20 یا 25 روپے کی ہوگئی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں اس وقت نہ بجلی ہے , نہ گیس ہے , آٹا مہنگا ہے , چینی , روٹی , گھی سب کچھ مہنگا ہے , ہمارے دور میں سبزیاں 10 , 10 روپے کلو ملتی تھی ۔ مجھے آپ سے بہت ہمدردی ہے، بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج نوجوان کے پاس روزگار نہیں ہے , اگر ہماری حکومت نہ ختم کی جاتی تو آج یہاں کوئی بےروزگار نہ ہوتا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی تھی، اس وقت ماہانہ بجلی کا بل 500 روپے آتا تھا آج 20 ہزار آتا ہے،ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئے گی، تب سب سستا کردیں گے، ہم پاکستان کے حالات اتنے اچھے کردیں گے کہ ہر گھر میں روزگار ہوگا، ن لیگ کی حکومت آئی تو ممکن ہے بورے والا میں بہترین ایئرپورٹ بنائیں۔

پاکستان