اہم ترین

شعیب ملک پر فکسنگ کا الزام، معاملہ کہاں سے شروع ہوا؟

حال ہی میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرنے والے کرکٹر شعیب ملک اچانک بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اپنی فرنچائز فارچیون بریشال کو چھوڑنے پر خبروں میں آ گئے ہیں۔

چند روز قبل شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی اطلاع دی۔ جسکے بعد وہ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سرخیوں میں آگئے۔ کیونکہ اس شادی کے اعلان کے ساتھ ہی ان کی سابق بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کے والدین کی جانب سے خلع کی تصدیق بھی کردی گئی۔۔

اسی تناظر میں شعیب ملک بنگلا دیش میں جاری بی پی ایل میں فرنچائز فارچیون بریشال کی نمائندگی بھی کرتے رہے۔

جمعے کی صبح بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شعیب ملک بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ وہ ایک میچ میں تین نو بال پر پکڑے گئے ہیں۔ اس لئے کارروائی سے بچنے کے لیے بی پی ایل چھوڑ کر دبئی چلے گئے تھے جس کے بعد فارچیون بریشال نے ان کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

تاہم شعیب ملک اور ان کی فرنچائز ٹیم کے مالک میزان الرحمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں۔انہوں نے ہماری ٹیم کے لیے بہترین کھیل پیش کیا۔

الزامات میں شدت آنے پر شعیب ملک نے خاموشی توڑی اور ایکس پر بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ دبئی میں پہلے سے طے مصروفیت کی وجہ سے مجھے بنگلادیش چھوڑنا پڑا۔ انہوں نے کپتان تمیم اقبال کے ساتھ مکمل بات چیت کی اور پھر ہم باہمی طور پر آگے بڑھے۔

شعیب ملک نے کہا کہ جب بات افواہوں کی ہو تو میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر زور دینا چاہتا ہوں ، میں ان بے بنیاد افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ معلومات پر یقین کرنے اور پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا بہت ضروری ہے۔ جھوٹ ساکھ کو نقصان پہنچا اور غیر ضروری الجھن پیدا کر سکتا ہے۔ حقائق کی واضح تفہیم کو یقینی بنانے کے لیے معتبر ذرائع پر انحصار کریں۔

معاملہ کہاں خراب ہوا ؟؟؟

شعیب ملک نے 22 جنوری کو کھلنا ٹائیگرز کے خلاف میچ میں ایک ہی اوور میں تین نو بالز کرائیں۔اس ایک اوور میں شعیب ملک نے 18 رنز دیے۔

اسپاٹ فکسنگ کے تاثر نے اس وقت جنم لیا جب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان بالز کو سوشل میڈیا صارفین نے شک کی نظر سے دیکھا۔

پاکستان