مختصر ویڈیو ہوسٹنگ سروس ٹک ٹاک نے یوٹیوبب سے مقابلے کے لیے آدھے گھنٹے طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرنے کی سہولت لانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
TikTok اپنی مختصر ویڈیوز کے لیے مشہور ہے۔ کمپنی نے اسے 15 سیکنڈ کی ویڈیوز سے شروع کیا اور بعد میں ویڈیو کی حد بڑھا کر 1 منٹ کر دی گئی۔ اب اسے 10 منٹ تک کردیا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹک ٹاک مزید صارفین اور مواد بنانے والوں کو اپنے پلیٹ فارم پر لانے کے لیے ویڈیو کے طوالت 30 منٹ تک کرنے کی کوششین کررہا ہے۔۔
ٹاک تاک کے اس اقدام کو یوٹیوب سے براہ راست مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو بغیر کسی حد کے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ٹی وی شوز کی مکمل اقساط اور کسی بھی قسم کا طویل مواد TikTok پر پوسٹ کیا جا سکے گا۔
اسی طرح ٹک ٹاک اپنے سارفین کو ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھانے کی بھی سہولت دے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پلیٹ فارم پر صارفین طویل ویڈیوز کو کتنا پسند کرتے ہیں جو پہلے ہی مختصر ویڈیوز کے لیے مقبول ہے۔ فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کے لیے کب لانچ کیا جائے گا۔