ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطاق ایران کے شہر سروان کے علاقے سیرکان میں ہفتے کی علی الصبح نامعلوم افراد ایک گھر میں گھس پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔۔
فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک ہی ھالت تشویشناک ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب سے۔ یہ تمام افراد ایران میں ایک موٹر میکینک کی دکان پر کام کرتے تھے۔
اس کارروائی کو پاکستان کی جانب سے چند روز قبل ٹارگٹڈ کارروائی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ اسی شہر میں پاکستان نے کالعدم بلوچ مزاحمت کار تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سراوان میں نو پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے.مدثر ٹیپو نے ایران سے پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔











