انیمل کی کامیابیوں کے بعد رنبیر کپور اب معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ 17سال بعد کام کررہے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے ایک بار پھر چاکلیٹی روپ دھار لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی اگلی فلم لو اینڈ وار کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ کیونکہ عالیہ بھٹ، وکی کوشل کے ساتھ اس فلم میں رنبیر کپور بھی ہیں جو 17 سال بعد دوبارہ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ٹائٹل پوسٹر پر فلم کی لیڈ کاسٹ کے دستخط بھی یہ بتانے کا ایک بہت ہی منفرد انداز تھا کہ فلم میں ان اداکاروں کو فائنل کر لیا گیا ہے۔
اس اعلان کے بعد سے فلم کے بارے میں کافی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ فلم ناظرین بھی سنجے لیلا بھنسالی اور رنبیر کپور کے شاندار امتزاج کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، جو کرسمس 2025 کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور اپنے کردار کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور ایک ساتھ وہ اسکرین پر جادو جگانے کو تیار ہیں۔