اہم ترین

زمین سے 26 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر کہکشاؤں کے ٹکراؤ کی تصاویر جاری

امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی دوربین ہبل سے لی گئی نئی تصاویر جاری کی ہیں جن میں دو کہکشاؤں کے درمیان تصادم کے بعد انضمام کی نایاب تصاویر بھی شامل ہیں۔

ناسا کی جانب سے جاری تصاویر میں دوربین نے ESO185-IG013 نامی ایک نیلے رنگ کی کہکشاں کی تصاویر لی ہیں۔ نئے اور پرانے ستاروں کے جھرمٹ میں موجود ہے۔ یہ تصاویر دو کہکشاؤں کے درمیان تصادم کے بعد انضمام کو ظاہر کررہی ہیں۔۔

ناسا نے کہا کہ الٹرا وائلٹ اور انفراریڈ طول موج میں ESO 185-IG013 کو دیکھنے سے یہ دو مختلف کہکشائیں معلوم ہوتی ہیں۔ ان کہکشاؤں میں موجود ستاروں میں سے اکثر کی عمر صرف 35 لاکھ سال ہے ۔ ہماری کائنات کی عمر سے اس کا تقابل کیا جائے تو اسے شیر خوار بچے تصور کئے جاسکتے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کہکشاؤں کے اس انضمام نے نظام کو ستاروں کی تشکیل کے لیے بہت زیادہ ایندھن فراہم کیا جو آج بھی جاری ہے۔ اس کہکشاں کے ستاروں کی کمیت ہمارے 7 ارب سورجوں کے برابر ہے۔ یہ کہکشاں ہماری زمین سے 26 کروڑ سال دوری پر واقع ہے۔

پاکستان