اہم ترین

بھارت میں گوبھی سے بنی ڈش پر پابندی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا

بھارت میں ان دنوں سوشل میڈیا پر بند گوبھی سے بنی ڈش کا چرچا ہے جس کی وجہ اس ڈش پر معروف شہر میں لگائی گئی پابندی ہے۔

بھارت میں گوبی منچورین مقبول ہے، یہ ایک فیوژن ڈش ہے جس میں عام طور پر چکن منچورین کی طرح گوبھی کو مسالےدار سرخ چٹنیوں میں بنایا جاتا ہے۔ گوا مین بھی گلی محلوں میں لگائے جانے والے ٹھیلوں میں یہ عام دستیاب تھی ۔

میپوسا کے کونسلر تارک ارولکر نے چند روز قبل میونسپل کونسل کے اجلاس میں ڈش پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی۔ کونسل نے بحث کے بعد اس پر پابندی کی منظوری دے دی۔۔

ٹھیلوں اور عام دکانوں میں گوبھی منچورین کی فروخت پر پابندی کی وجہ اس کی تیاری میں مصنوعی رنگوں، مضر صحت چٹنیوں، یہاں تک کہ کپڑے دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پاؤڈر کا استعمال تھا۔۔

ماپوسا میونسپل کونسل (ایم ایم سی) کی چیئرپرسن پریا مشرا نے کہا کہ ڈش پر پابندی غیر صحت مند ماحول اور مصنوعی رنگوں کے استعمال کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماپوسا میونسپل کونسل پہلی شہری ادارہ نہیں ہے جس نے اس طریقے سے گوبی منچورین پر پابندی عائد کی ہے۔ 2022 میں سری دامودر مندر میں واسکو ہفتہ میلے کے دوران، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے مورموگاو میونسپل کونسل کو گوبی منچورین بیچنے والے اسٹالوں پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

گوا میں صحت سے متعلق امور کے ذمہ دار ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے افسروں کا کہنا ہے کہ دکاندار نمائش تو معیاری چٹنیوں کی کرتے ہیں لیکن ڈش کی تیاری کے لیے غیر معیاری چٹنی کا استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ گوبھی کو زیادہ وقت تک خستہ رکھنے کے لئے آٹۓ اور کارن فلار کے ساتھ ساتھ ایک خاص قسم کا پاؤڈڑ بھی ڈالتے ہیں، جو کپڑے دھونے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔۔

گوبھی منچورین پر لگائی گئی پابندی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طرح کا ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے طرح طرح کی میمز شیئر کی جارہی ہیں۔

گوا میں یہ پہلا شہر نہیں جہاں گوبھی منچورین پر پابندی لگائی گئی ہو ۔ اسی ریاست میں اس سے پہلے بھی مورموگاو نامی قصبے میں بھی اسی قسم کی پابندی لگائی جاچکی ہے۔۔

پاکستان