اہم ترین

پاکستانیوں کی جاسوسی کرنے والی 12 موبائل ایپس

سائبر سیکیورٹی سے متعلق بین الاقوامی کمپنی ESET ایسی کئی اینڈرائیڈ ایپس کا سراغ لگایا ہے جو جاسوسی کے لیے ملتے جلتے کوڈ کا کا استعمال کرتی ہیں۔ یہ ایپس بھارت اور پاکستان کے صارفین کو خاص طور پر اپنا شکار بنارہی ہیں۔۔

ای ایس ای ٹی کی رپورٹ کے مطابق جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والے VajraSPY نامی میلویئر کا استعمال کرنے والی ان اپیس میں سے ایک خبروں سے متعلق ہے۔ یہ ایپس خفیہ طور پر Vajraspy ریموٹ ایکسس ٹروجن (RAT) کوڈ پر کام کرتی ہیں، جسے پیچ ورک اے پی ٹی (Patchwork APT) گروپ جاسوسی کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ان ایپس میں میٹ می(Meet Me)، پرائیو ٹاک (Prive Talk)، نائیڈس (Nidus)، ویو ٹاک(Wave Chat)، یوہو ٹاک (Yoho Talk)، رفاقت نیوز (Rafaqat News)، ٹک ٹاک(Tik Talk)، لیٹس چیٹ (Lets Chat)، گلو گلو (Glow Glow) اور چٹ چیٹ(Chit Chat) شامل ہیں۔۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایپس ڈیوائس کے رابطے (کانٹیکٹس)، فائلز، کال لاگز اور ایس ایم ایس چوری کرتا ہے۔ صرف یہی نہیں ان میں سے کچھ ایپس فون کالز ریکارڈ کرنے اور کیمرے سے تصاویر لینے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ اور سگنل پلیٹ فارم سے ڈیٹا بھی چرا سکتی ہیں۔

کمپنی نے ٹیلی میٹری ڈیٹا کے ذریعے معلوم کیا کہ ان ایپس کے بنیادی اہداف بھارت اور پاکستان میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارف تھے۔ جن صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی ۔ انہیں مبینہ طور پر جنسی مواد کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایا گیا۔۔ ان ٹروجنائزڈ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر اکسایا۔

پاکستان