پلکیں جھپکانہ ایسا غیر شعوری عمل ہے جو ہمارے اختیار میں نہیں لیکن زیادہ پلکیں جھپکانہ بھی خطرے سے خالی نہیں۔۔
ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہماری ۤنکھوں کے لئے پلکیں جھپکانہ بہت ضرروی ہے۔ اس سے ںکھوں کی رگوں کو خون کی روانی ہوتی ہے۔ اس چرح ہماری آنکھوں کے عضفالت تک آکسیجن پہنچتی ہے اور ہماری آنکھیں گرد و غبار سے صاف بھی ہوجاتی ہیں۔
ایک نارمل انسان ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 مرتبہ آنکھیں جھپکاتا ہے۔۔ یہ عمل غیر شعوری طور پر ہوتا ہے یعنی اس میں ہماری کوئی مرضی شامل نہیں ہوتی بلکہ قدرت نے ایسا نظام بنایا ہے۔۔
امریکی تحقیق کے مطابق اگر کوئی انسان ایک منٹ میں 20 مرتبہ سے زیادہ پلکیں جھپکاتا ہے تو یہ خاص قسم کی دماغی بیماری کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔اس لیے اگر کسی کو اس قسم کی پریشانی کا سامنا ہے تو اسے نظر انداز نہ کریں
پلکوں کے زیادہ جھپکنے یا پھڑپھڑانے کی اصل وجہ (causes symptoms of blepharospasm) سنگین اعصابی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
بلیفارواسپازم (blepharospasm) کا مرض پلکوں کے پھڑکنے سے شروع ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات یہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر پلکیں جھپکنا زیادہ ہو جائیں تو آنکھیں مکمل طور پر بند ہو جاتی ہیں۔
بلیفاروسپازم (blepharospasm) کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ لیکن اس بیماری کے بعد دماغ کا کام بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ جب دماغ ٹھیک سے کام نہیں کرتا۔ تو پلکیں جھپکانے کے عمل میں اضافہ ہوتا ہے۔اگر آنکھ جھپکنے کی عادت بڑھ جائے تو اس سے آنکھوں میں مزید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ۔