فاسٹ فوڈ کھانے سے گردوں پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ روزانہ فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں ۔ اس سے ناصرف دل پر گہرا اثر پڑتا ہے بلکہ گردے بھی ناکارہ ہوجاتے ہیں۔
آج کے مصروف اور بھاگتے دوڑتے طرز زندگی کی وجہ سے ہم انتہائی پیچیدہ بیماریوں مین مبتلا ہورہے ہیں۔ کھانے کی خراب عادتیں بچوں سے لے کر بڑوں تک سب کو متاثر کرتی ہیں۔ جنک فوڈ ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
آج ہم آپ کو 5 ایسے ہی ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ جلد از جلد اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
کھانے کی عادات تبدیل کریں
کھانے پینے کی عادتوں میں اچانک تبدیلیاں کرنا قدرے مشکل ہے۔ ایسی صورتحال میں بتدریج صحت بخش کھانا کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ تاکہ مناسب مقدار میں غذائی اجزاء دستیاب ہوں۔
پسند کا صحت بخش کھانا
اگر سبزیوں جیسی صحت بخش کھانا پسند نہیں کرتے تو اسے چٹخارے دار بنائیں۔ دہی اور پودینے کی چٹنی سے معاملہ حل ہوسکتا ہے۔
وقت پر کھائیں
وقت پر ڈٹ کر کھائیں ۔ اس سے بے وقت کی بھوک سے بچا جاسکتا ہے۔
اپنی خوراک میں پروٹین شامل کریں
خوراک میں زیادہ سے زیادہ پروٹین شامل کریں۔ یہ آپ کو اضافی کیلوریز سے بچائے گا۔ اس سے جنک فوڈ کھانے کی خواہش کم ہو جائے گی۔ دودھ، انڈے، مچھلی، چکن اور اناج زیادہ سے زیادہ کھائیں۔