واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ہمیشہ اپنے صارفین کو کسی نہ کسی فیچر سے حیران کرتا رہتا ہے۔ اس بار واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے، جس سے ہر واٹس ایپ صارف کی پرائیویسی پہلے سے زیادہ محفوظ ہو جائے گی
دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح واٹس ایپ پر کئی لوگ دوسروں کے پروفائل پکچر لے محفوظ کرتے تھے لیکن واٹس ایپ نے پانچ سال قبل اس فیچر کو بند کر دیا تھا۔ تاہم، صارفین کے پاس واٹس ایپ ڈی پی کا اسکرین شاٹ لینے کا اختیار تھا۔
واٹس ایپ اپنے صارفین کی پروفائل پکچرز کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے ایک فیچر پر کام کر رہا ہے۔ اس فیچر کے بعد آپ کی واٹس ایپ پروفائل تصویر دیکھنے والا نہ تو آپ کی تصویر ڈاؤن لوڈ کر سکے گا اور نہ ہی اس کا اسکرین شاٹ لے سکے گا۔
واٹس ایپ نے ورژن نمبر 2.24.4.25 کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے کچھ منتخب صارفین کو واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس کی جانچ مکمل ہونے کے بعد، واٹس ایپ تمام صارفین کو یہ سہولت فراہم کردے گا۔
اسکرین شاٹ لینے پر نوٹیفکیشن آجائے گا
واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد اگر کوئی صارف آپ کی پروفائل پکچر کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا تو اس کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن نمودار ہوگا، جس میں لکھا ہوگاکہ ایپ کی پابندیوں کی وجہ سے اسکرین شاٹ نہیں لے سکتا۔











