پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں پہلی بار وہ ہوا جو ایونٹ کے گزشتہ 6 میچز میں نہیں ہوا۔
پی ایس ایل 9 کا ساتتتواں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا۔۔ ہدف کے تعاقب کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے وہ کیا جو اب تک رواں ایدیشن میں کسی نے نہیں کیا۔۔
167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور ڈیوڈ ملان میدان میں اترے۔۔ پہلا اوورز شاہین شاہ آفریدی نے کرایا اور محمد رضوان نے پورا اوور کوئی رن ہی نہ بنایا۔۔ اس طرح شاہین شاہ آفریدی کو ایونٹ کا پہلا میڈن اوور کرانے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔۔
ٹی 20 فارمیٹ میں میڈن اوور کسی بھی ٹیم کے لیے انتہائی خوفناک سمجھا جاتا ہے۔ بیٹنگ کرنے والی ٹیم اگر پورے اوور مٰں کوئی رن نہ بنائے تو یہ بہت بڑا جرم سمجھا جاتا ہے۔ رواں ایونٹ میں محمد رضوان یہ گناہ اپنے کھاتے میں ڈال چکے۔











