ہم میں سے شائد ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جس نے گڑیا کے بال نہ کھائے ہوں لیکن ماہرین نے اس میں شامل کئے گئے رنگوں کی وجہ سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ گڑیا کے بال کم کھا رہے ہیں یا زیادہ لیکن یہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ اتنا خطرناک ہے کہ سرطان پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
گڑیا کے بال کھانے سے الرجی سمیت پتے، چہرے، ہونٹ، زبان اور گلے میں سوجن اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
روڈامائن بی کو نہ صرف گڑیا کے بال بلکہ ٹافیوں کے علاوہ لال مرچوں، مرچ پاؤڈر، کری پاؤڈر، چٹنیوں اور دیگر بہت سے مصالحوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔
بھارت کی دو ریاستوں تامل نادو اور پدو چیری نے تو گڑیا کے بال کی خرید وفروخت پر ہی پاببندی لگادی ہے۔۔
ریاست تامل ناڈو کی وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ ریاست میں نافذ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ڈیپارٹمنٹ 2006 کے مطابق شادی بیاہ اور عوامی تقریبات میں روڈامائن بی پر مشتمل کھانے کی اشیاء کی پیکنگ، فروخت اور اسے مہمانوں کو پیش کرنا قابل سزا جرم ہے۔
ریاستی حکام کے مطابق گڑیا کے بال میں انتہائی مضر کیمیکل روڈامائن بی (Rhodamine-B ) نامی ایک کیمیکل پایا گیا ہے جو کہ کینسر کی وجہ بنتا ہے۔