بالی ووڈ کی تین بڑی اداکارائیں تبو، کرینہ کپور خان اور کریتی سینن فلم ‘کریو’ میں ایئر ہوسٹس کے طور پر نظر آرہی ہیں …
کرینہ کپور خان، کریتی سینن اور تبو کی آنے والی فلم ’کریو‘ کا کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے۔۔ انتہائی مزاحیہ ٹیزر میں کرینہ، کریتی اور تبو کا بالکل مختلف انداز دیکھنے کو ملے گا۔۔
فلم کے نئے ٹیزر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ فلم بھرپور تفریحی فلم ہے۔ جس میں تینوں ہی اداکارائیں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں معروف کامیڈین کپل شرما اور دلجیت دوسانجھ بھی ہیں۔
ٹیزر میں بیک گراؤنڈ میں نوے کی دہائی کے مقبول ترین گانے ‘چولی کے پیچھے کیا ہے’ کا میوزک جھنکار کے تڑکے کے ساتھ سنائی دیتا ہے۔
فلم میں تین ایسی ایئر ہوسٹس دکھائی گئی ہیں تینوں اس کام کو چھوڑ کر کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں، لیکن جب ایسا نہیں ہوتا تو وہ اپنی قسمت کی ڈور اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔ اور چوریاں کرنا شروع کردیتی ہیں۔۔اس کے علاوہ تینوں اپنی زندگیوں میں شامل مردوں سے بھی بہت ناخوش ہیں۔
29 مارچ 2024 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم میں کپل شرما اور دلجیت دوسانج کے علاوہ ایکتا کپور، شوبھا کپور، ریا کپور اور انیل کپور بھی خصوصی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔











