امریکا کے ایچ سی اے فلوریڈا میموریل اسپتال میںے آنے والے ایک مریض کی ناک سے بار بار خون بہنے کی وجہ سے اسپتال میں موجود ہر کوئی حیران رہ گیا۔ اب اس واقعے کی وائرل ویڈیو کو دیکھ کر لوگ طرھ طرح کی باتیں کررہے ہیں۔
امریکی ویب سائیت کے مطابق اسپتال میں ایک شخص آیا جس کے ہونٹ سوجھے ہوئے ناک سے وقفے وقفے سے خون آ رہا تھا۔ معائنے کے دوران ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ مریض کے نتھنوں میں درجنوں چھوٹے چھوٹے موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔ ڈاکٹر ایک آدمی کی ناک سے زندہ کیڑے نکال رہے ہیں۔
اس حوالے سے مریض نے بتایا کہ تقریباً 30 سال قبل ناک میں کینسر ہوا تھا۔ علاج کے دوران ناک میں موجود کینسر کی رسولی کو نکال دیا گیا۔ لیکن اس سے اس کی قوت مدافعت بہت کمزور ہوگئی تھی۔ ۔ طویل عرصے کے بعد ناک کی تکلیف کی علامات دوبارہ ظاہر ہونے لگیں۔ تو ڈاکٹر سے رجوع کیا۔
مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے کہا، مریض کی ناک میں عجیب تبدیلیاں دیکھی جا رہی تھیں۔ ناک کے اندرونی معائنے کے دوران ہی تمام چیزیں سامنے آئیں۔ ہم نے دیکھا کہ مریض کی ناک میں درجنوں زندہ کیڑے رینگ رہے ہیں۔
یہ کیڑے آہستہ آہستہ اس چہرے کے اس حصے کو کھا رہے تھے جو اس کی آنکھوں اور دماغ کے بالکل قریب تھے۔ ان کیڑوں کو تو نکال لیا گیا ہے۔ لیکن معالجین کا کہنا ہے کہ مریض کو ابھی کچھ سال وقفے وقفے سے اپنا طبی معائنہ کرانا ہوگا۔











