پشاور زلمی کے بولر عارف یعقوب نے ایک اوور میں 4 وکٹیں لے کر اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پشاور زلمی نے مقررہ 20 اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر202 رنز کا ہدف قائم کیا۔
زلمی کو پہلا نقصان صائم ایوب کی صورت میں ہوا جو 38 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 77 رنز تھا۔
زلمی کی دوسری اور تیسری وکٹ جلد ہی اس وقت گر گئی جب محمد حارث اور حسیب اللہ خان بالترتیب صفر اور دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاؤل ولٹر 19، رؤمن پاؤل آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 63 گیندوں پر111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
جواب میں اسلام آباد کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اسلام آباد کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب جارڈن کاکس 13 رنز پر کلین بولڈ ہوئے۔ ؎کپتان شاداب خان صرف آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ آغا سلمان کی اننگز بھی صرف 14 رنز تک ہی محدود رہی۔
ایسے وقت میں اعظم خان میدان میں اترے اور چوکوں اور چھکوں کی برسات شروع کی تو میچ اسلام آباد کے حق میں پلٹان شروع ہوا۔ اعظم خان کے 75 اور کولن منرو کی 71 رنز کی اننگزبھی ٹیم کے کام نہ آئی۔
اسلام آباد کی ٹیم مقررہ 29 اوورز میں 193 رنز بناسکی۔ اس طرح ٹیم فتح سے بہت قریب آکر ہار گئی۔ بابر اعظم شاندار سنچری کی بدولت میچ آف دی میچ قرار پائے۔











