اہم ترین

امیر خسرو کا کلام ہیرا منڈی میں شامل ، فلم کا پہلا گانا ریلیز

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کا طویل عرصے سے انتظار کیا جارہا ہے ۔ انگریزوں کے دور میں چلنے والی تحریک آزادی کے دوران لاہور کے بازار حسن میں طوائفوں کی زندگی کی کہانی بیان کرنے والی اس سیریز کی ریلیز کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم اب میکرز نے سیریز کا پہلا گانا ‘سکل بان’ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

‘ہیرامنڈی’ کا پہلا گانا 2 منٹ 45 کا ‘سکل بان’ ہے جسے راجہ حسن نے گایا ہے۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ یہ گانا 800 سال پہلے لکھا گیا تھا۔ اس گانے کے مصنف امیر خسرو ہیں، جو 14ویں صدی کے معروف صوفی گلوکار اور شاعر تھے۔

‘سکل بان’ میں امیر خسرو نے سردیوں کے دن کھلتی ہوئی پیلی سرسوں کے کھیت کے قریب تیاریوں کا منظر دکھایا ہے۔

آساز اردو میں مطلب

ہر کھیت میں زرد سرسوں کے پھول کھل رہے ہیں
آم کی کلیاں کھل رہی ہیں،
کویل شاخوں پر چہچہا رہی ہیں
نوخیز لڑکیاں بناآ سنگھارکر رہی ہیں
باغبان اور لڑکیاں گلدستے لائے ہیں
سب نے ہاتھوں میں طرح طرح کے رنگ برنگے پھول اٹھا رکھے ہیں
لیکن جس عاشق نے بہار میں نظام الدین کے دربار میں آنے کا وعدہ کیا تھا، وہ نہ آیا
کئی سال ہو گئے
زرد سرسوں ہر میدان میں پھول رہی ہے

‘ہیرامنڈی’ کے گانے ‘سکل بان’ کو ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا اور ریچا چڈھا نے شاہی انداز میں پیش کیا ہے۔ سنہری لباس میں ملبوس اداکاروں نے اپنے انداز کے ساتھ گانے کو خوبصورتی سے گایا ہے۔

پاکستان