بالی ووڈ میں رومانس کی بات کی جائے تو صرف شاہ رخ خان کا ہی نام ذہن میں آتا ہے۔ وہ صرف فلمی دنیا ہی حقیقی زندگی میں بھی ہیرو ہیں۔ ویسے ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ ہم نے سنا ہو کہ شاہ رخ خان نے کہیں بڑا عطیہ دیا ہے۔ یا بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی ہے یا کسی کا علاج کرایا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ شاہ رخ خان فلاحی کاموں کے معاملے میں وہ انڈسٹری کے کئی ستاروں سے بہت آگے ہیں۔اس کی گواہی اقوام متحدہ بھی دیتا ہے۔
شاہ رخ خان معاشرے کے ہر طبقے کی مدد کے لیے آگے رہتے ہیں۔ وہ خاص طور پر یتیم بچوں کی مدد کے لیے بہت سرگرم ہیں۔ ایک دو نہیں بلکہ دس فلاحی اداروں سے وابستہ ہیں۔
اس کے ساتھ وہ تیزاب گردی کے خلاف مدد کے میدان میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ میر فاؤنڈیشن نامی ایک این جی او سے منسلک ہیں جو تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین کی مدد کرتی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کے ذریعے شاہ رخ خان نے کئی متاثرین کی سرجری کروائی ہے۔
تیزاب گردی کا شکار افراد کی مدد کرنے والے شاہ رخ خان کو 2018 میں کرسٹل ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ڈیوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں دیا گیا۔ اس کے علاوہ یونیسکو نے بھی انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔