اہم ترین

روز ضائع ہونے والی خوراک دنیا کا ہر انسان پیٹ بھر کر کھا سکتا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہر روز کروروں لوگ بھوکے سونے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن ایک ارب افراد کی خوراک جتنا کھانا ضائع کردیا جاتا ہے۔۔

جرمنی کی سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی ماحولیاتی ادارے یو این ای پی نے خوراک کے ضیاع کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں 80 کروڑ افراد بھوک کا شکار ہیں ۔ انہیں پیٹ بھر کر کھانا میسر نہیں لیکن وہیں 2022 میں ایک ہزار ارب ڈالر سے زائد مالیت کا پھینک دیا گیا۔ اس سے ایک ارب لوگوں کی بھوک مٹائی جاسکتی تھی۔

یو این ای پی کے مطابق دنیا بھبر میں ہر شخص اوسطاً سالانہ کھانے پینے کی 79 کلو چیزیں ضائع کرتا ہے ۔ اس سے دنیا بھر کے ہر بھوکے کو ڈیرھ وقت کا پیٹ بھر کر کھانا مل سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ خوراک کا سب سے زیادہ ضیاع گھروں میں ہوتا ہے، یہ ضائع کی جانے والی کھانے پینے کی اشیا کا تقریباً 60 فیصد بنتا ہے۔ اس کے بعد کھانے پینے کی جگہوں پر اور دکانوں کا نمبر آتا ہے۔

اس حوالے سے یواین ای پی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا کہ خوراک یا مارکیٹ میں دستیاب کھانے پینے کی تقریباً 20 فیصد خوراک ضائع کردی جاتی ہے۔ خوراک کا یہ ضیاع عالمی المیہ ہے۔

انگر اینڈرسن نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں خوراک ضائع ہونے کی وجہ سے آج لاکھوں لوگ بھوکے ہیں۔ اس مسئلے سے ناصرف عالمی معیشت پر منفی اثر پڑتا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

پاکستان