دنیا کے ہر معاشرے میں دانتوں کی صفائی کا طریقہ الگ ہوسکتا ہے لیکن اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ آج کے جدید دور میں دانتوں کی صفائی کے لئے مختلف اقسام کے برش دستیاب ہیں لیکن ان کا صحیح استعمال ہی دانتوں کی صحیح صفائی کا ضامن ہوتا ہے۔
ہر ایک کا برش کرنے کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے دانت زیادہ دیر تک برش کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ برش کرنے کے لیے ایک سے دو منٹ کافی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں پر جمع ہونے والی گندگی صاف کرنے کے لیے ہر روز 3 سے 4 منٹ تک برش کرنا ضروری ہے۔ تب ہی دانتوں پر پڑی سخت تہہ ختم ہو جائے گی۔
دندان ساز کے مطابق روزانہ 2 منٹ برش کرنا اچھا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ برش کرنے کے لیے نرم برش کا استعمال کیا جائے۔
زیادہ نہیں لیکن 2 منٹ تک برش کرنے سے دانتوں پر جمع ہونے والی گندگی دور ہوجاتی ہے۔ اگر دانتوں پر جمع پلاک بیکٹیریا، فنگس اور وائرس کو نہ ہٹایا جائے تو وہ آہستہ آہستہ سخت ہو جاتے ہیں۔
برش کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ برش نرم ہو ورنہ یہ مسوڑھوں کو بھی زخمی کر دے گا۔ اس سے مسوڑھوں میں سوجن اور کئی طرح کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔