تائیوان میں گزشتہ 25 برسوں کے دوران سب سے شدید زلزلہ آیا ہے جب کہ اس کے اثرات جاپان اور دیگر ملکوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
تائیوان کے مرکزی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق سات بج کر 58 منٹ پر آیا ۔
زلزلے کا مرکز بحرالکاحل سے متصل تائیوان کا مشرقی علاقہ ہوالیئن تھا۔ زلزلے کی شدت 7.2 جبکہ گہرائی 15.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاقے میں کم از کم چھبیس عمارتیں منہدم ہوگئیں جن میں سے تقریباً نصف مشرقی شہر ہوالیئن میں تھیں۔
سرکاری سطح پر اب تک 7 افراد کے ہلاک جب کہ 700 کے لھ بھگ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہوالیئن کی ایک سرنگ دبنے سے کئی غیر ملکی سیاحوں کے لاپتہ ہونے کی بھی خبریں ہیں۔
مقامی سطح پر یہ زلزلہ پچھلے “پچیس سال میں اب تک کا سب سے طاقت ور زلزلہ قرار دیا جارہا ہے۔ ستمبر 1999 میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے کے اثرات پورے تائیوان اور اطراف کے جزائر پر محسوس کئے گئے تھے…اس وقت آنے والے زلزلے میں 2400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔