بھارتی فلم صنعت کو دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈستری کہا جاتا ہے۔ یہاں کامیاب فلمیں ایک ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے تک کمالیتی ہیں۔ فلم کی کمائی کی مناسبت سے اداکاروں کے معاوضے بھی اتنے ہی زیادہ ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر بالی ووڈ فنکار زیادہ معاوضہ نہیں لیتے ۔
بالی ووڈ کے ستاروں کی بات کریں تو سب سے پہلے شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور اکشے کمار کا نام ذہن میں آتا ہے۔ یہ وہ فنکار ہیں جن کی فلموں کا شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ان ہی ستاروں کی فلمیں اکثر اسکرین پر حاوی رہتی ہیں اور باکس آفس پر زبردست منافع کماتی ہیں۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 اداکاروں کی فہرست میں صرف چار اداکار ہندی فلم انڈستری سے جڑے ہیں یعنی شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان۔ جبکہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے 6 سپر اسٹارز رجنی کانت، تھلاپتی وجے، اللو ارجن، کمل ہاسن، پربھاس اور اجیت کمار ملک کے مہنگے ترین اداکار ہیں۔
شاہ رخ خان مہنگے ترین اداکار
سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں اگر کسی کا نام سرفہرست ہے تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان ہیں۔ وہ اپنی ہر فلم کے لیے 150 سے 250 کروڑ بھارتی روپے تک فیس لیتے ہیں۔ کنگ خان نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر ہٹ ‘جوان’ کے لیے 100 روپے فیس لی تھی۔
رجنی کانت دوسرے مہنگے ترینن بھارتی اسٹار
فلموں کے لیے بڑی رقم کی مانگ صرف بالی ووڈ تک ہی محدود نہیں ہے۔ اس معاملے میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارز بھی کسی سے کم نہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سپر اسٹار رجنی کانت بھی اپنی ہر فلم کے لیے 150 سے 210 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ رجنی کانت نے اپنی ہٹ فلم جیلر کے لیے 110 کروڑ روپے کی فیس بھی لی تھی۔
تھلاپتی وجے
سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں بھی ساؤتھ سپر اسٹار کا نام تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ اداکار اپنی فلموں کے لیے 130 کروڑ سے 200 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے یہ مہنگے اداکار کوئی اور نہیں بلکہ تھلاپتی وجے ہیں۔