آج کل مصنوعی ذہانت سے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے لیکن مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کا اے آئی کے فوائد گنوائے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ماہرین کی مختلف آراء ہیں جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ادھر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اے آئی کے آنے کے بعد اگر انسان ہفتے میں صرف تین دن کام کرے تو اس کے فوائد میں اضافہ ہو جائے گا۔
اپنے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی انسانوں کو ان کے کام کو آسان بنانے میں مدد دے گی۔ اے آئی کے آنے سے اگر انسان ایک ہفتے کا کام صرف تین دن میں کر لیں تو اس کا براہ راست فائدہ انسانوں کو ہوگا۔شروع میں مجھے امید نہیں تھی کہ چیٹ جی پی ٹی صارفین کے سوالات کا اتنا اچھا جواب دے گا۔
بل گیٹس نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر کوئی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا ہوتا رہا ہے، پرسنل کمپیوٹر آنے پر بھی دفاتر میں کام کرنے کا انداز بدل گیا، لیکن اس کی وجہ سے دفاتر بند نہیں ہوئے اور لوگوں کا روزگار بھی نہیں گیا۔ اسی طرح AI ہمارے کام کرنے کے طریقے کو بھی بدل دے گا۔
مائیکرو سافٹ کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ اپنے روزگار بچانے کے لئے ہمیں کچھ چیزیں سیکھنا ہوں گی، اس کے مطابق خود کو ڈھالنا اور تیار کرنا ہوگا۔











