فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسی ایپس اور پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا نے گوگل کے جمنئی اور اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا اے آئی چیٹ ماڈل جاری کردیا ہے۔
میٹا گزشتہ برس سے ہی گوگل اور اوپن اے آئی کے مقابلے کے لئے اپنا اے آئی ماڈیول لانے کی تیاریاں کررہا تھا ۔ اچھی خبر یہ ہے کہ میٹا نے اپنے کچھ منتخب بیٹا صارفین کے لیے میٹا چیٹ بوٹ جاری کیا ہے۔ فی الحال یہ اے آئی ماڈل واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا ہے، اور مستقبل میں اسے عام صارفین کے لیے بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ میٹا اے آئی کو بطور واٹس ایپ بیٹا استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو ہم آپ کو اس کا طریقہ بتاتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں واٹس ایپ کی اسکرین کے نیچے دائیں جانب میٹا اے آئی کا ایک نیا آئیکن نظر آئے گا۔
آپ کو میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کی شرائط و ضوابط کو قبول کرنا ہوگا۔ جس کے بعد میٹا اے آئی کے ساتھ ایک نئی چیٹ آپ کے ان باکس میں ظاہر ہوگی۔ وہاں آپ اپنے سوالات لکھ سکتے ہیں، جن کے جوابات میٹا اے آئی واٹس ایپ میں ہی بھیجے گا۔
میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کے افعال چیٹ جی پی اے ٹی، جیمنی، کلاؤڈ اور دیگر اے آئی اسسٹنٹ سروسز کی طرح ہیں.
میٹا اے آئی کی خصوصیات
میٹا اے آئی چیٹ بوٹ مصنوعی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے کام کرسکتا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین کسی بھی سوال کا جواب واٹس ایپ میں ہی پوچھ سکتے ہیں۔
اس اے آئی چیٹ بوٹ کے ذریعے صارفین تصاویر بھی بنا سکتے ہیں۔ یہ پروگراموں کو ڈیبگ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے، یہ چیٹ بوٹ متن کا مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی کر سکتا ہے۔
فی الحال، واٹس ایپ بیٹا صارفین اپنے سوالات میٹا اے آئی میں ٹیکسٹ فارمیٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں۔ میٹا اے آئی فی الحال تصاویر اور آڈیو سوالات کو قبول نہیں کر رہا ہے، لیکن مستقبل میں، صارفین اپنے سوالات لکھنے کے ساتھ ساتھ بول کر اور تصاویر کے ذریعے بھی پوچھ سکیں گے۔
آنے والے وقت میٹا اپنا اے آئی چیٹ بوٹ واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی دستیاب کرائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو عام صارفین کے لیے روزمرہ کی زندگی میں اے آئی استعمال کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔











