قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں محمد رضوان بیٹنگ کے دوران ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ان کا اسکین کرایا گیا تھا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان ریڈیولوجی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کی بنیاد پر انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محمد رضوان کے علاوہ عرفان خان نیازی بھی طبی بنیادوں پر باہر ہوگئے ہیں۔
دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب پر کام کریں گے۔
اس کے علاوہ پی سی بی نے محمد رضوان کی میڈیکل رپورٹ انگلینڈ میں اپنے کنسلٹنٹ کو بھی بھیجی ہے۔











