اہم ترین

جھانوی کپور نے والدہ سری دیوی کا خواب پورا کر دیا

ہندی سنیما کی پہلی سپر اسٹار مانی جانے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا چنئی والا بنگلہ اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بونی کپور اور جھانوی کپور نے سری دیوی کے چنئی کے گھر کی قدرے تزئین و آرائش کرکے ہوٹل میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کا انتظام ایئر بی این بی نامی رینٹل کمپنی کے حوالے کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ ہی جھانوی نے مداحوں سے کوئی بھی چیز نہ لے جانے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے مداحوں پر بہت بھروسہ کرتی ہیں اور سچ پوچھیں تو مجھے Airbnb پر بھی بہت بھروسہ ہے۔ وہ اپنی امانت داری کے لیے مشہور ہے۔ اس لیے جو بھی یہاں رہنے کے لیے آئے، براہ کرم چیزیں نہ چوری کریں۔

اس کے لانچ ایونٹ میں، جھانوی نے اس بنگلے سے متعلق اپنی یادیں شیئر کیں اور کہا، “مجھے یاد ہے کہ ہم نے اپنی ماں کی کئی سالگرہیں وہاں منائی ہیں۔ لیکن ہم وہاں اتنا وقت نہیں گزار سکے کیونکہ اس کی تزئین و آرائش کرنی تھی۔ ماں اسے ہوٹل میں تبدیل کرنا چاہتی تھی۔

ایئر بی این بی کے مینیجر کا کہنا ہے کہ سری دیوی کا گھر مفت میں دستیاب ہے۔ آپ کو اس کی قیمت ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ یہاں لوگوں کو داخلے کے لیے اپلائی کرنا پڑے گا۔ جو لوگ یہاں رہنا چاہتے ہیں وہ گولڈن ٹکٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس سال 4000 گولڈن ٹکٹس تمام ‘Icons’ کے لیے دستیاب ہیں۔ مہمان ہونے کے ناطے ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کی بنیاد پر ہم فیصلہ کریں گے اور پھر انہیں گولڈن ٹکٹ ملے گا یا نہیں۔

پاکستان